ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں بڑے جانور لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کی پیٹائی؛ ضلع میں پولس گری کا ایک اور واقعہ

کمٹہ میں بڑے جانور لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کی پیٹائی؛ ضلع میں پولس گری کا ایک اور واقعہ

Mon, 08 Aug 2016 02:19:44  SO Admin   S.O. News Service

کمٹہ 7/اگست(ایس او نیوز)کمٹہ کے دیوکی کرشنا مندر کے قریب ہندو تنظیم کے کارکنوں نے ایک ٹیمپو رکشہ میں غیر قانونی طور پر گائے لے جانے کے الزام میں رکشہ روک کر ڈرائیور کی بری طرح پٹائی کرنے اور پھر اسے پولیس کے حوالے کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق کمٹہ کے ناگ بھوشن ہیگڈے اپنی ٹیمپو رکشہ میں تین گائے لے جارہاتھا۔ اس کی مصدقہ اطلاع پاکرمبینہ ہندوشدت پسند تنظیموں کے رضاکاروں نے پہلے رکشہ روکا پھر ڈرائیور کو باہر نکال کر اس کی بری طرح پٹائی کرڈالی۔الزام یہ بھی ہے کہ سبرایا مڈیوال نامی ایک شخص ناگ بھوشن کے رکشے میں بہت پہلے سے غیر قانونی طور پر بڑے جانور شہر سے باہر لے جانے کا کام انجام دیتارہا ہے۔ متعلقہ کارکنوں کے مطابق  وہ رات کے وقت سڑک کے کنارے سوئے پڑے جانوروں کو اٹھاکر رکشہ میں بھرنے اور اس کے بعد دور کسی اور جگہ لے جاکر ان جانوروں کو دوسری گاڑی میں لاد کر انکولہ کے قصائی خانے تک پہنچانے کا کام کیا کرتا تھا۔

پٹائی کرنے کے بعد موقعہ واردات پرپہنچے پی ایس آئی ششی کمار نے رکشہ اورڈرائیور ناگ بھوشن کو اپنی حراست میں لیا اور اُن کے خلاف جانوروں کی چوری کا معاملہ درج کرلیا۔


Share: